11 اگست، 2016، 7:17 PM

صدر اوبامہ اور ہیلری کلنٹن داعش دہشت گرد تنظیم کے اصلی بانی

صدر اوبامہ اور ہیلری کلنٹن داعش دہشت گرد تنظیم کے اصلی بانی

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے اصلی بانی جبکہ ہیلری کلنٹن شریک بانی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ وہابی دہشت گرد  تنظیم داعش کے اصلی بانی جبکہ ہیلری کلنٹن شریک بانی ہیں۔ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ باراک اوبامہ داعش کے بانی اور ہیلری کلنٹن ان کی شریک بانی ہیں۔ ٹرمپ نے امریکی صدر کا پورا نام 3 بار دہراتے ہوئے کہا کہ باراک اوبامہ کی عزت کی وجہ بہت سے اہم اور مثبت پہلو ہیں لیکن وہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے بانی بھی ہیں جب کہ ہیلری کلنٹن کی غلط پالیسیوں کی بدولت عراق میں سیاسی قوتیں کمزور ہوئیں اور وہابی دہشت گرد تنظیم کوسراٹھانے کا بھرپورموقع ملا اس لئے کلنٹن داعش کی شریک بانی ہیں۔واضح رہے کہ داعش کی تشکیل میں امریکہ ، سعودی عرب اور اسرائیل کا ہاتھ ہے جبکہ ان ممالک کو ترکی ، امارات اور قطر کی بھی حمایت حاصل رہی ہے امریکی اتحادی ممالک کا داعش کی تشکیل اور اسے ہتھیار فراہم کرنے میں اہم کردار رہا ہے اور یہ وہ حقائق ہیں جو بتدریج سامنے آرہے ہیں۔

News ID 1866143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha